اسامہ بن لادن کے پیغام رساں سے متعلق معلومات پاکستان نے فراہم کیں،اسامہ کےخلاف آپریشن مشترکہ نہیں تھا۔ صدر آصف زرداری
امریکی اخبارمیں اپنےایک مضمون میں صدر زرداری نےکہا کہ اسامہ کے خلاف ہونے والا آپریشن مشترکہ نہیں تھا تاہم پاکستان کی فراہم کردہ معلومات سے امریکہ کو اسامہ تک پہنچنے میں مدد ملی، انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کے پیغام رساں سے متعلق اہم معلومات پاکستان نے دیں تھی،اسامہ بن لادن مہذب دنیا کے لیے ایک خطرہ تھا۔ صدر کا مزید کہنا تھا کہ القائدہ رہنما نے دو بار بے نظیر کو قتل کرنے کی بھی کوشش کی، دس سال میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قیمت پاکستان نے چکائی۔