اسامہ بن لادن کا پیغام رساں کویتی شہری ابو احمد اس کے ساتھ ہی ہلاک ہوگیا ہے۔ امریکہ

03 مئی 2011 (11:05)
اسامہ بن لادن کا پیغام رساں کویتی شہری ابو احمد اس کے ساتھ ہی ہلاک ہوگیا ہے۔ امریکہ
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز اسامہ بن لادن تک اس کے پیغام رساں کے ذریعے پہنچیں ۔ اسامہ بن لادن کا سب سے با اعتماد ساتھی شیخ ابو احمد کویتی شہری تھا جس تک پہنچنے میں امریکی خفیہ ایجنسی کو کئی سال لگے۔ امریکی ایجنسیوں کو صرف شیخ ابو احمد کا نام معلوم تھا جبکہ اس کا سراغ نائن الیون کے حملوں کے بعد ملا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شیخ ابو احمد اور اس کا بھائی اسامہ کے ساتھ ہی ہلاک ہوئے۔