قومی ٹیم کینیڈا کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی : چودھری شجاعت

03 مئی 2011
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کبڈی ٹیم کینیڈا میں 6 سے 16 اگست تک کھیلے جانے والے 21 ویںکینیڈا کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم و پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کپ کبڈی ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی کبڈی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لئے ایک روزہ اوپن ٹرائلز 18 مئی کو شام 4 بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں ہونگے جس میں 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا۔