کوالالمپور (آن لائن/اے پی پی) بیسواں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 5مئی سے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان کی ٹیم پہلے ہی ملائیشیا پہنچ چکی ہے اور اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ اس سے قبل پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان آج منگل کو وارم اپ میچ کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ میں7 ممالک کی ٹیمیں شرکت کرینگی جن میں دفاعی چیمپئنز بھارت اورجنوبی کوریا سمیت میزبان ملائیشیا، پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اورآسٹریلیا کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیادپر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ہر روز 3 میچ کھیلے جائینگے۔ شیڈول کے مطابق 5 مئی کو پہلامیچ پاکستان اور نیوزی لینڈ، دوسرا جنوبی کوریا اور بھارت اور تیسرا میچ انگلینڈ اور میزبان ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 15 مئی کو ہو گا۔
واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں سب سے زیادہ 5,5 مرتبہ جیت کر پہلے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کی ٹیم 3 مرتبہ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے اور جرمنی اور جنوبی کوریا دو، دو مرتبہ جبکہ ارجنٹائن، انگلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیت چکی ہیں۔اب تک کھیلے گئے ٹورنامنٹس میں پاکستان کی ٹیم سب سے زیادہ پانچ مرتبہ رنراپ رہی ہے جبکہ جنوبی کوریا 4 ،جرمنی اور میزبان ملائیشیا 3,3 ، آسٹریلیا 2 اور بھارتی ٹیم ایک مرتبہ رنراپ رہی ہے۔بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 4,4 مرتبہ تیسری پوزیشن پر رہیں، آسٹریلیا کی ٹیم نے تین مرتبہ اور پاکستان اور جنوبی کوریا نے دو،دو جبکہ جرمنی اور میزبان ملائیشیا نے ایک ایک مرتبہ تیسری پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔