گےانا (آئی این پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 5 مئی کو پراویڈنس سٹےڈےم گےانا میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بعد 2 روزہ پریکٹس میچ پراویڈنس سٹےڈےم گےانا میں کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 مئی تک پراویڈنس سٹےڈےم گےانا جبکہ دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ 20 سے 24 مئی تک وارنر پارک بےسٹری سینٹ کیٹس میں کھیلا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38