اے حمید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈرامہ عینک والا جن کے کرداروں کا خصوصی پروگرام

03 مئی 2011
لاہور (کلچرل رپورٹر) ٹی وی ڈرامہ عینک والا جن میں 400 سے زائد کردار متعارف کرانے والے ملک کے معروف دانشور، افسانہ نگار اور کالم نویس اے حمید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے عینک والا جن کے معروف فنکاروں زکوٹا جن، حامون جادوگر و دیگر نے گذشتہ روز الحمرامیں خصوصی پروگرام پیش کیا۔ پروگرام کے دوران پیر کامران علی ہجویری نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کرائی۔ منا لاہوری (زکوٹا جن) اور حسیب پاشا (حامون جادوگر) نے کہا کہ 18 سال قبل شروع کئے گئے اس ڈرامے کو آج تیسری نسل دیکھ رہی ہے۔ اتنی کامیاب و طویل سیریل لکھنے کا اعزاز اے حمید کو ہی حاصل ہے۔