میرا نے گلوکاری، انکی والدہ شفقت زہرہ نے اداکاری شروع کر دی

03 مئی 2011
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ میرا جو آج کل بھارت کے شہر ممبئی میں مقیم ہیں، نے گلوکاری شروع کر دی ۔ انہوں نے نمائندہ نوائے وقت کو بتایا کہ میں گانا سیکھ رہی ہوں اور بہت جلد البم ریلیز کروں گی۔ دریں اثناءمیرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے بھی اداکاری شروع کر دی ۔ شفقت زہرہ بخاری نے کہا ہے کہ مجھے بہت سے ڈراموں اور فلموں میں کام کی آفرز ہو رہی ہیں مگر میں فی الحال صرف ٹی وی ڈراموں میں کام کروں گی۔
۔