اُبامہ نے اُسامہ کو مار دیا

03 مئی 2011
مکرمی! گزشتہ صبح صبح یہ خبر سننے کو ملی کہ اسامہ کو مار دیا گیا۔ خبر بھی کسی عام آدمی نے نہیں دی بلکہ دنیا کی سپر پاور کے صدر اُبامہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اُسامہ کو قتل کر دیا گیا ہے۔ ہزاروں نہیں، لاکھوں اسامہ پیدا ہو چکے ہیں جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی نیندیں حرام کئے رہیں گے۔ اسامہ جب راستے سے ہٹ گیا تو اب افغانستان سے نیٹو افواج کا واپس جانا لازم ٹھہرا کیونکہ پاکستان سے سپلائی بند ہوتی جا رہی ہے روز ٹینکرز تباہ کئے جا رہے ہیں واپسی آسان ہو گئی اب۔
(زاہد رضا خاں، لاہور۔فون:0321-4389839)