اپیل برائے جی ایم‘ پی ٹی سی ایل

03 مئی 2011
مکرمی! میرا ٹیلی فون نمبر 36680878 گزشتہ 20 دن سے خراب ہے اس سلسلہ میں کئی دفعہ شکایات درج کروائی گئی مگر ٹیلی فون ٹھیک نہیں ہوا۔PTCL کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے بہت سے افراد اپنے PTCL کے فونز کٹوا کر موبائل فونز استعمال کر رہے ہیں۔ میں جی۔ایم فونز، لاہور سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر وہ PTCL کے اہلکاروں سے کہہ کر میرا ٹیلیفون ٹھیک نہیں کرا سکتے تو میرا ٹیلی فون لگوانے پر جو خرچہ آیا تھا وہ مجھے واپس ادا کر دیں اور ٹیلی فون واپس لے لیں، میں باز آیا ایسا فون استعمال کرنے سے۔
(چودھری صفدر علی، گرین لین سیون سٹریٹ، آفیسرز کالونی والٹن روڈ لاہور کینٹ)