اسفندکی ہرزہ سرائی

03 مئی 2011
مکرمی! سرحدی گاندھی کے پوتے اسفند یار ولی نے پاکستان کے دیرینہ دشمن بھارت کی سرزمین پر کھڑے ہو کر توہین رسالت قانون کے متعلق ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیکولر ہیں اور توہین رسالت قانون میں ترمیم چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بال ٹھاکرے کو خوش کرنے کے لئے یہ بھی کہا کہ لشکر طیبہ سے انڈیا کو ہی نہیں بلکہ پاکستان کو بھی خطرہ ہے۔ ایک پاکستانی سیاستدان کو دشمن کی سرزمین پر کھڑے ہو کر ایسی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔
(عصمت اللہ۔فون:0333-8742721)