استاد کا درجہ

03 مئی 2011
مکرمی! آجکل بچے اساتذہ کا احترام نہیں کرتے حالانکہ اسلام نے استاد کو روحانی باپ کا درجہ دیا ہے۔ اساتذہ بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں وہ ہمیں دین و دنیا کا شعور دیتے ہیں، اچھے بُرے میں تمیز کرنا سکھاتے ہیں اور یہ اساتذہ کا بڑا احسان ہے۔ طلباءپر جو وہ انہیں صحیح ڈھنگ سے جینا سکھاتے ہیں لیکن آجکل کے بچے استاد کو کوئی اہمیت نہیں دیتے اور نہ ہی ان کا کہا مانتے ہیں بلکہ اساتذہ کا ادب و احترام بھی کم ہی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ بچوں کو اپنے اساتذہ کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ ان کی وجہ سے وہ دنیا میں ترقیاں حاصل کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے بچوں میں یہ شعور اجاگر کرنا چاہیے کہ اساتذہ کی ہماری زندگی میں کیا اہمیت ہے اور ان کا ادب و احترام کتنا ضروری ہے۔
(شاہدہ ناز، لاہور)