ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج سری لنکا کا مقابلہ زمبابوے سے ہوگا، دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کے مقابل ہوگی۔
ویسٹ انڈیز میں جاری میگا ایونٹ میں کے گروپ بی میں آج سری لنکا اور زمبابوے کا مقابلہ پرویڈنس میں ہوگا، پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ سری لنکا کو سپرایٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے لئے یہ میچ جیتنا لازمی ہوگا کیونکہ
اس سے قبل سری لنکن ٹیم اپنے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست سے دوچار ہوئی تھی۔ دوسری جانب ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں آج میزبان ویسٹ انڈیز کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ
رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔