لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جنگلی حیات کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے جامع اقدامات ہمارے عزم کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جو انسانوں کے علاوہ جانوروں کے حقوق کے احترام اور تحفظ کی اسلامی تعلیمات اور قانونی تقاضوں پر عمل کرا رہی ہے. ایک سال کے دوران پورے پنجاب میں جانوروں پر تشدد، ایزا رسانی، غیرقانونی تحویل اور شکار پر سخت ترین اقدامات ہوئے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پہلی بار جانوروں کے حقوق اور تحفظ کے قانون کو جامع اور رولز کو موثر بنایا گیا ہے. جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکار پر جرمانے اور مقدمات درج ہوئے۔وزیر اعلیٰ نے مزید نے کہا کہ پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس بنائی. خواتین کو اس کا حصہ بنایا. جنگلی حیات کے تحفظ میں بڑی مدد ملے گی۔
پنجاب کو جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے: مریم نواز
Mar 03, 2025 | 16:20