یوکرائنی صدر سے رابطہ نہیں ہوا‘جنگ ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں: امریکی وزیرخارجہ

Mar 03, 2025

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یوکرائن کی صورتحال پر گفتگو کرتے کہا ہے کہ ہم ایک جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جمعہ کے روز سے یوکرائنی صدر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ہماری کوششوں کا واحد مقصد تنازع کا خاتمہ ہے۔ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی لئے جو بھی کرنا پڑا کریں گے۔ جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہو گی جب تک فریقین مذاکرات کی میز پر نہ آئیں۔

مزیدخبریں