لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا اس وقت پنجاب کا سفید پوش طبقہ شدید مہنگائی اور افلاس کی وجہ سے امداد اور راشن کا منتظر ہے لیکن ابھی تک بھی اس سفید پوش طبقے کو حکومت کی اعلان کردہ امداد نہ مل سکی اور یہ طبقہ بیچارہ مانگتا ہوا دکھائی دے رہا ہے جو بڑی تکلیف کی بات ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے لاہور میں بھی سفید پوش طبقے کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سفید پوش طبقے کو اپنے ساتھ رمضان کی خوشیوں میں شریک کرنے کی ضرورت ہے۔
سفید پوش طبقہ شدید مہنگائی ،افلاس کی وجہ سے امداد ،راشن کا منتظر :عابد حسین صدیقی
Mar 03, 2025