لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان انقلابی پارٹی کے زیر اہتمام پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد جس میں 25 سیاسی پارٹیوں کے سربراہان اور رہنماؤں کی شرکت جس میں مشتاق احمد سلطان چودھری اختر عباس ،شوکت چوہدری، آصف علی چوہدری، چوہدری جہاں زیب، شیراز الطاف، توقیر بابا شفیق بٹ کام ریڈ ناصر ماسٹر جمیل بھٹی طالب حسین بابا صابر عمر وارث مقصود ایڈوکیٹ چوہدری اشتیاق جمیل زین قریشی و دیگر رہنما شریک ہوئے۔ مشتاق احمد سلطان نے کہا ایجنڈا ہمارا یہ ہے پاکستان میں بنیادی جمہوریت کو مضبوط کیا جائے اور جتنے بھی ترقیاتی فنڈز ہیں وہ یونین کونسلز کے ذریعے دئیے جائیں۔ دنیا میں ترقیاتی کام کے اخراجات لوکل باڈیز کے سپرد کیے جاتے ہیں۔ چودھری اختر عباس کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی الیکشن یونین کونسل کروایا جائے۔ حکومت اس پر فوری طور پر نوٹس لے اور بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کا اعلان کرے۔ حکومت جو بلدیاتی الیکشن بل بنا رہی ہے ہم اس میں ترمیم لے کر آرہے ہیں اور عدالت سے رجوع کریں گے جو بلدیاتی الیکشن میں نا انصافیاں ہوتی ہیں۔ حکومت خود ہی ان کا تدارک کرے۔ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی فنڈ سے کوئی تعلق نہیں اور ستمبر میں بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں۔
پاکستان انقلابی پارٹی کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات کیلئے آل پارٹیز کانفرنس
Mar 03, 2025