افغانستان  میں سرمایہ کاری ،کاروباری سرگرمیاں بڑھانا چاہتے، سفیر قازقستان

Mar 03, 2025

کابل  ( نوائے وقت رپورٹ )  کابل میں متعین قازقستان کے سفیر گزیز اکباسوف نے صوبہ ہرات میں صوبائی حکام اور زرعی و لائیو سٹاک ایسوسی ایشن کے اراکین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قازقستان افغانستان میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کو وسعت دینا چاہتا ہے۔سفیر اکباسوف نے زرعی اور لائیو سٹاک مصنوعات کی نمائش کا بھی دورہ کیا، جہاں قالین، زعفران، شہد، کشمش، خشک اور تازہ میوہ جات، جڑی بوٹیاں، دودھ کی مصنوعات سمیت دیگر افغان زرعی اشیاء نمائش کے لیے رکھی گئی تھیں۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو فروغ دینے اور زرعی شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری کے امکانات کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہے۔

مزیدخبریں