لاہور(کامرس رپورٹر)انٹرپینیور، آرگینک خوراک پرریسرچ کرنیوالے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا خلیجی اور مغربی ممالک میں آرگینک خوراک اور مصنوعات کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان پیشگی حکمت عملی مرتب کر کے اربوں ڈالر کی ان مارکیٹوں تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ حکومت آرگینک خوراک اور جڑی بوٹیوں کے حوالے سے ریسرچ کونسل کا قیام عمل میں لائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نجم مزاری نے کہا پیسٹی سائیڈ ز کے بے دریغ استعمال کے انسانی صحت پرانتہائی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ خاص طور پر بچے اور بوڑھے اس سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت کو فصلوں اور اجناس پرپیسٹی سائیڈ کے بے دریغ استعمال کو کنٹرول کیلئے ادارہ قائم کرنا چاہیے۔ آرگینک زراعت زمین کی زرخیزی میں 30فیصد تک اضافہ کرتی ہے اور پانی کے استعمال کو 50فیصد تک کم کرتی ہے۔
آرگینک طریق کار کے تحت زمین میں کم کیمیائی مادے استعمال ہوتے ہیں جس سے قدرتی ماحولیاتی نظام کو نقصان کم پہنچتا ہے۔