قصور(نمائندہ نوائے وقت)ماہ صیام میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کھڈیاں میں کارروائی،دودھ سے بھری گاڑیوں اور مضرصحت دودھ فروخت کرنے والی شاپس کی چیکنگ،چار ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف کرنے کیساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔ ما ہ صیام میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کھڈیاں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے دودھ سے بھرے ٹینکرز والی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔
قصور:فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،4ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف
Mar 03, 2025