پتوکی کے علاقے مدینہ کالونی میں آوارہ کتوں نے نومولود کو نوچ کر مار دیا۔
پولیس حکام کے مطابق مدینہ کالونی میں نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں نومولود بچے کو کچرے میں پھینک گئےتھے۔
پولیس کے مطابق آوارہ کتے کچرے میں پھینکے گئے نومولود پر پل پڑے اور اُسے مار ڈالا۔
پولیس حکام ک مطابق اہل علاقہ نے بچے کو کتوں سے چھڑایا مگر وہ جاں بحق ہوچکا تھا۔
ریسکیو کی ٹیم نےموقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لےکر اسپتال منتقل کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے بچےکا ڈی این اے کرایا جائے گا