Waqt News
Monday | May 29, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • عمران خان کے معاونین کی تعیناتی کے خلاف درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔
  • ڈاکٹر عارف علوی کی رجب طیب اردوان کو مبارکباد.
  • اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ کا شوبز کو خیربادکہنےکا اعلان.
  • آئی ایم ایف سے معاہدے کے سوال پر اسحاق ڈار غصے میں آگئے.
  • نمرہ جیکب کا حسنین لہری پر تھپڑ مارنےکا الزام

پھر سے وزیر آباد 

Mar 03, 2023 7:32 AM, March 03, 2023
  • عبداللہ طارق سہیل
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پھر سے وزیر آباد 

اُلجھن کی سلجھن ملی یا الٹا ایک اور گنجھل پڑ گئی ہے۔ معاملہ بہرحال مزید گنجلک ہو گیا ہے۔ دنیا میں یوں ہوتا ہے کہ عدالتی فیصلوں سے بحران حل ہو جاتے ہیں یا ٹل جاتے ہیں۔ ہمارے ہاں البتہ کچھ اور ہی ہو جاتا ہے۔ 

دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے ازخود نوٹس کے فیصلے میں ایک ہی بات غیر متنازعہ طور پر سمجھ میں آئی ہے اور وہ یہ ہے کہ الیکشن کمشنر 90 روز میں الیکشن کرانے کا پابند ہے اور کچھ وجوہات کی بنا پر اسے مشکل ہو تو مختصر ترین مدّت کے لیے وہ اس ڈیڈ لائن سے انحراف کر سکتا ہے۔ اس ”وقتِ انحراف“ کا اعتراف عمران خان نے بھی کیا اگرچہ فی الحال اعتراض بھی نہیں کیا۔ اب سوال یہ ہو گا کہ انحراف کے اختصارکی کتنے دنوں تک بات جا سکتی ہے، صرف ”قریب ترین مدّت “ کہا ہے۔ 

عمران خان کے معاونین کی تعیناتی کے خلاف درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔

کچھ کی خبر ہے کہ حکومت کوئی اپیل کرے گی۔ پتہ نہیں کرتی ہے یا نہیں، اس کے بجائے یہ بات زیادہ یقین سے کی جا سکتی ہے کہ پی ٹی آئی ضرور اپیل میں جائے گی۔ ابھی نہیں لیکن جب اسے بات سمجھ میں آئے گی، تب جائے گی۔ 

اور اسے بات کب سمجھ میں آئے گی؟ کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ رجیم چینج امریکی سازش نہیں تھی، باجوے کی تھی، باجوے کی نہیں، زرداری کی تھی والا معمّہ سمجھنے میں اسے آٹھ مہینے لگے۔ ہو سکتا ہے اس بار دس مہینے لگ جائیں۔ 

باقی وہ جو بحث ہے کہ چار ججوں نے پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دیا، صرف تین نے حق میں دیا، اس میں پڑنے کا استحقاق ہر ایک کو نہیں ہے۔ جو قانون کے ماہر فن ہیں، وہی بات کریں تو بہتر ہے۔ یہاں ضمنی طور پر یہ بتانے میں مضائقہ نہیں ہے کہ قانون دوسرے ملکوں میں ”علم“ ہمارے ملک میں ”فن“ کی حیثیت رکھتا ہے۔ جتنا بڑا فنکار، اتنا ہی کامیاب، بے شک اعتزاز احسن سے پوچھ لیں۔ 

ڈاکٹر عارف علوی کی رجب طیب اردوان کو مبارکباد.

________

عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان پر ایک اور وزیر آبادی حملہ ہو گا۔ انہوں نے کہا، ان کی جان پھر خطرے میں ہے۔ 

نیا وزیر آبادی حملہ وزیر آباد میں تو شاید نہ ہو کہ اب تو وہاں جانا ہی کہاں ہو گا؟ کسی اور نگر میں ہو گا۔ لیکن کون سے نگر میں ، یہ بات عمران خان نے نہیں بتانی۔ ہاں اعجاز چودھری بتا سکتے ہیں۔ انہیں ضرور پتہ ہو گا۔ وزیر آبادی حملے سے دو روز پہلے اعجاز چودھری نے بتا دیا تھا کہ پرسوں وزیر آباد میں وزیر آبادی حملہ ہو گا۔ اس بار بھی بتا دیں گے، کوئی پوچھے تو سہی! 

اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ کا شوبز کو خیربادکہنےکا اعلان.

خیر، احتیاط کا تقاضا ہے کہ خان صاحب پیشگی نئے اور بہتر پلستر کا آرڈر ابھی دے دیں اور کوشش کریں کہ کسی اچھی فرم سے رابطہ کریں۔ پلستر ایسا نہ ہو جسے اترنے میں چار مہینے لگ جائیں۔ فرم سے کہہ دیں کہ بھائی بھائی دو اڑھائی ماہ میں اُترنے والا پلستر چاہیے۔ 

________

رجیم چینج سازش کی پوری کہانی اگر کسی کو سمجھ نہ آئی ہو تو وہ پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی کا تازہ انٹرویو سُن لیں جو نیٹ پر باافراط دستیاب ہے۔ ان کی گفتگو کا خلاصہ کچھ یوں ہے ”سازش امریکہ نے کی لیکن دراصل امریکہ نے نہیں بلکہ باجوہ نے کی اور وہ امریکی سازش دراصل اس طرح بنی کہ باجوہ نے حسین حقانی سے کہا کہ وہ سازش کرے، حسین حقانی نے پاکستانی سفارت کار سے کہا، سفارت کار نے ڈیوڈ لو سے کہا اور ڈیوڈ لو نے صدر بائیڈن سے سازش کرنے کوکہا، جو بائیڈن نے باجوہ سے بات کی کہ سازش وہ کرے اس طرح سازش باجوہ نے کی جس کا محرک حسین حقانی تھا اور یوں یہ سازش جو باجوہ نے کی، امریکی سازش بن گئی۔ 

آئی ایم ایف سے معاہدے کے سوال پر اسحاق ڈار غصے میں آگئے.

ان کے انٹرویو کا خلاصہ اتنا ہی ہے۔ وہ چاہتے تو مابعد کے ارشادات عمرانی کو شامل کر کے اسے یوں بھی مکمل کر سکتے تھے کہ صدر بائیڈن نے آصف زرداری سے کہا ، آصف زرداری نے محسن نقوی سے کہا، محسن نقوی نے فضل الرحمن سے کہا اس طرح امریکی سازش جو کہ دراصل باجوہ کی سازش تھی، قومی اسمبلی میں پہنچ کر پارلیمانی سازش میں تبدیل ہو گئی۔ 

________

ڈالر تین سو کا ہوا نہیں ہے لیکن ہونے والا ہے۔ یہ وہ مشن تھا جو عمران خان کو پورا کرنے کے لیے دیا گیا تھا لیکن جو اب شہباز حکومت کے ہاتھوں پورا ہونے جا رہا ہے۔ کہہ سکتے ہیں کہ عمارت کی تعمیر عمران نے کی، تختی لگانے کی سعادت شہباز کے حصے میں آئی، منّی ہوئی بدنام سنوریا تیرے لئے۔ 

نمرہ جیکب کا حسنین لہری پر تھپڑ مارنےکا الزام

مشرف صاحب کا دور ہمیں پتھر کے زمانے میں لے گیا اور ”بیک ٹو دی پاسٹ“ کا سفر عمران کے دور میں تیز سے تیز تر ہو گیا۔ عمران حکومت ختم ہوئی تو توقع تھی کہ قافلہ رخ پلٹے گا لیکن ایسا نہیں ہو سکا، جو بلٹ ٹرین عمران نے چلائی تھی، اسے کوئی بریک لگ ہی نہیں رہی ہے۔ اُمید تھی شہباز شریف اس کی ”تیز رفتاری“ کو نہ روک سکے تو مزید رفتار پکڑنے سے ضرور روک لیں گے، ایسا بھی نہ ہوا۔ اس میں بڑا حصہ تو ”بلٹ ٹرین“ کا ہے لیکن کچھ حصہ ’سچی بات ہے، موجودہ حکمرانوں کی بے عملی کا بھی ہے۔ بہت پہلے بعض مسلم لیگی احباب سے رابطہ رہتا تھا۔ وہ بتایا کرتے تھے کہ شہباز شریف میں حکم دینے اور منوانے کی زبردست صلاحیت ہے لیکن قوت فیصلہ نہیں ہے۔ فیصلے نواز شریف کرتے ہیں، عمل وہ کرتے یا کراتے ہیں۔ اب ماجرا یہ ہے کہ حکم دے کر عمارت تو بنائی جا سکتی ہے لیکن بحران حکم سے نہیں ٹلتے، ان کے لیے قوت فیصلہ چاہیے۔ 

اسحاق ڈار صاحب بحران حل کر سکتے ہیں یا چلیے، کم کر سکتے ہیں جس کے لیے مشکل فیصلے درکار ہیں لیکن وہ آسان فیصلوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ آسان فیصلے یعنی غریبوں پر ٹیکس۔ مشکل فیصلے یعنی طبقہ امرا پر ٹیکس کا تو وہ نام ہی نہیں لیتے۔ غریبوں کے لیے البتہ وہ گاہے گاہے اچھے اچھے اسلامی اقوال ٹویٹ کرتے رہتے ہیں کہ یہ لو، ان سے گزارا کرو، اور ہمیں امیروں کی خدمت کرنے دو۔ 

________

ریٹائرڈ جنرل امجد شعیب کو رہائی مبارک۔ شاید ایک یا دو راتیں انہیں جیل میں رہنا پڑا۔ ان کی گرفتاری کے خلاف بیرون ملک مجاہدین بالخصوص عادل راجہ اور حیدر مہدی نے بھی ان کے لیے ردیف قافیے والی مہم چلائی۔ جنرل امجد صاحب خوش قسمت ہیں کہ تیسرے روز ہی اسیری تمام ہو گئی۔ وہ زمانہ خیر سے اب ختم ہوا جب درخواست ضمانت ایک ایک سال بلکہ بعض کے معالمے میں تو تین تین سال دراز ہی میں پڑی رہتی تھی۔ سو دو سو پیشیوں کے بعد سماعت کی باری آتی تھی، اب تو چٹ منگنی پٹ بیاہ کا سماں ہے۔ 

________

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
عبداللہ طارق سہیل

عبداللہ طارق سہیل

مشہور ٖخبریں
  • ’خطرے ناک‘ عمران خان اور رانا ثناءاللہ کے ’انکشافات‘

    May 29, 2023
  • عمران خان نے اپنی نااہلی کی صورت میں پارٹی سربراہ کے نام کا ...

    May 27, 2023 | 21:19
  • جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 3 خواتین ...

    May 28, 2023 | 19:09
  • خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب.

    May 28, 2023 | 12:49
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ڈاکٹر عارف علوی کی رجب طیب اردوان کو مبارکباد.

    May 29, 2023 | 14:35
  • آئی ایم ایف سے معاہدے کے سوال پر اسحاق ڈار غصے میں آگئے.

    May 29, 2023 | 14:21
  • انٹر بینک میں ڈالر آج پھر مہنگا ہو گیا

    May 29, 2023 | 13:59
  • پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سجاد مہیس کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    May 29, 2023 | 13:05
  • شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کارجب طیب ایردوآن کی ...

    May 29, 2023 | 12:58
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ’خطرے ناک‘ عمران خان اور رانا ثناءاللہ کے ...

    May 29, 2023
  • ملک کو محبت کے بیانیے کی ضرورت!!!!

    May 28, 2023
  • برین واشنگ 

    May 27, 2023
  • سیاسی کشیدگی میں عام آدمی کو نظرانداز نہ کریں!!!!

    May 27, 2023
  • اسد عمر کا ”اچھے دنوں“ کا انتظار 

    May 26, 2023
  • 1

    پاکستان کی معاشی حالت اور سیاسی قیادت کا کردار

  • 2

    یاسین ملک کو سزائے موت سنائے جانے کا امکان

  • 3

    سابق وزراء کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ

  • 4

    یوم تکبیر کی سلور جوبلی، مجید نظامی کی یادیں اور فوجی تنصیبات پر حملے

  • 5

    9 مئی کے مجرموں کیخلاف وزیراعظم اور آرمی چیف کا دوٹوک اعلان

  • 1

    پیر ‘ 8 ذیقعد‘ 1444ھ‘ 29 مئی 2023ء

  • 2

       ہفتہ‘ 6  ذیقعد‘  1444ھ‘ 27  مئی 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • 9مئی کے واقعات اور بڑھتے ہوئے قومی مسائل

    May 29, 2023
  • فرزیں سے بھی پوشیدہ ہے شاطر کا ارادہ

    May 29, 2023
  • عمران خان کی بم کو لات

    May 29, 2023
  • پاک فوج کا جنم

    May 29, 2023
  • سفیرِ امن عنایت حسین بھٹی

    May 29, 2023
  • یوم تکبیر: ایٹم بم تیاری کی داستان

    May 29, 2023
  • جنوبی اوروسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات

    May 29, 2023
  • یوم تکبیر‘ جانثاروں کیلئے سلام عقیدت

    May 29, 2023
  • ایٹمی دھماکوں کی سلور جوبلی

    May 29, 2023
  • عازمین حج کے مسائل

    May 29, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    خوف خدا

  • 2

    اتباع رسول ﷺ

  • 3

      فضائل حج و عمرہ 

  • 1

    مسلمان اور پاکستانی

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    ڈھاکہ 31 مارچ 1948

  • 5

    فرمانِ قائد

  • 1

    رنگ و بو

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    بالِ جبریل

  • 5

    فرمودہ اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group