ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم شہریار آفریدی سے سخت ناراض, شہریارآفریدی کی پریزائیڈنگ افسر کو خط لکھ کر ووٹ ری کاسٹ کرنےکی درخواست

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ ضائع ہونے پر وزیرمملکت شہریار آفریدی سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ ایم این اے ہیں، ایسی غلطی نہیں کرنی چاہیے تھی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں حکومتی رکن شہریار آفریدی نے ووٹ ڈالتے وقت بیلٹ پیپر پر ہندسہ درج کرنے کے بجائے دستخط کردیے، جس کے باعث شہریار آفریدی کاووٹ ضائع ہوگیا۔
جس کے بعد شہریارآفریدی نے پریزائیڈنگ افسر کو خط لکھ کر ووٹ ری کاسٹ کرنےکی درخواست کی ، جس میں کہا کہ طبعیت ناساز تھی ،الیکشن تیاری سے متعلق پارٹی میٹنگ میں نہیں جا سکا، پی او اور عملے نے درخواست کے باوجود ووٹ ڈالنے سے متعلق رہنمائی نہ کی، میں نے بیلٹ پیپر پر ہندسہ درج کرنے کے بجائے دستخط کردیے، مجھے دوبارہ ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔