وزیر اعظم عمران خان جمعہ12مارچ کو ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے: ایس ایم عمران
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان جمعہ12مارچ کو ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی طرف سے ایل ڈی اے کی درخواست پر کنفرمیشن دے دی گئی ہے ۔ سنگ بنیاد کی تقریب رنگ روڈ کے قریب موضع ہلوکی میں منعقد کی جائے گی ۔ تقریب کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ رنگ روڈ سے تقریب کے مقام تک سڑک تعمیر کرنے کے علاوہ وزیر اعظم کے لئے دو ہیلی پیڈ بھی بنائے جارہے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں چار ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ کے لئے درخواستیں سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد طلب کی جائیں گی ۔ الاٹیوں کو پہلی قسط اپارٹمنٹ کا قبضہ حاصل کرنے کے بعد ادا کرنا ہوگی۔