جاپانی انٹرنیٹ کمپنی لائن اور یاہو جاپان باضابط اشتراک کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کا ایک بڑا گروپ بن گئے ہیں، دونوں کمپنیوں نے یاہو جاپان کے منتظم سوفٹ بینک کے ذیلی ادارے زیڈ ہولڈنگز کے تحت اپنی خدمات کو یکجا کر لیا جس سے تقریباً23 ہزار ملازمین پر مشتمل ایک نیا گروپ تخلیق ہوا ہے، یہ کئی طرح کی آن لائن خدمات انجام دیتا ہے جن میں سرچ، سوشل نیٹ ورکنگ، خریداری اور مالیات شامل ہیں۔یاہو جاپان کے صدر کاوابے کینتارو اور لائن کے انتظامی سربراہ اِدیزاوا تاکیشی نے ایک پریس کانفرنس میں مستقبل کیلئے اپنی کاروباری حکمتِ عملی کا اعلان کیا۔دونوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈیجیٹل ادائیگی کی موجودہ خدمات کے کسی قدر انضمام کیلئے بات چیت شروع کر دی ہے جس کا مقصد جاپان میں استعمال کنندگان کیلئے لائن پے کا آئندہ سال اپریل میں انضمام کرنا ہے، پیشرفت کی صورت جاپان میں سمارٹ فون کے ذریعے ادائیگی کی سب سے بڑی خدمات میں سے ایک تشکیل پائے گی جس کے سات کروڑ سے زیادہ صارفین ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ تائیوان، تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور دیگر ملکوں میں لائن کے استعمال کنندگان کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو ایشیا میں وسعت دینے کے بھی خواہاں ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38