نادیہ خان کی شوہر کیساتھ چنگچی رکشہ میں تصویر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی شوہر کے ہمراہ چنگچی رکشہ میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔شادی کے بعد سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر اسٹوری میں اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی۔مذکورہ تصویر میں نادیہ خان اور ان کے شوہر چنگچی میں بیٹھے ہیں اور ان کے شوہر رکشہ چلا رہے ہیں۔ تصویر میں نادیہ خان کیمرہ کی طرف دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر چنگچی چلانے میں مصروف ہیں۔