برازیل کے وزیرخارجہ نے چین کے ساتھ مستحکم تعلقات پر روشنی ڈالی

برازیل کے وزیرخارجہ ارنیسٹو آراجو نے کہاہے کہ اس بات میں بالکل کوئی سچائی نہیں ہے کہ برازیل اور چین کے مابین ٹکرا ہے۔ انہوں نے برازیل-چین مستحکم تعلقات کواجاگر کیا۔برازیلیا میں وزارت کے صدرمقام میں ایک پریس کانفرنس کے دوران آراجونے برازیل کی حکومت کی جانب سے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے اور تجارتی معاہدوں میں اضافہ کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔آراجو نے چین کے ساتھ کسی تنا کی تردید کی اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو دوہرایا۔انہوں نے کہا کہ غالباً دنیا کی بڑی معیشتوں میں سے برازیل کے چین کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، ہمارے تعلقات بہت اچھے اور بہت تعمیری ہیں،گزشتہ سال تجارت میں اضافہ ہوا،سرمایہ کاری جاری ہے اور ویکسینز کی ترسیل پہنچ رہی ہے۔آراجونے مزید کہا کہ برازیل "نئی نسل کے تجارتی معاہدوں کا ایک نیٹ ورک" تعمیر کررہاہے، انہوں نے بلاکس اور ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کا حوالہ دیا۔