دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 11کروڑ47لاکھ28ہزار980 ہوگئی

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسزکے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکزنے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 3 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 11کروڑ47لاکھ28ہزار980 ہوگئی ہے۔امریکہ 2کروڑ87لاکھ17ہزار588 مصدقہ کیسزکے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 1کروڑ11لاکھ24ہزار527 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ6لاکھ 46ہزار926 مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔روس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 42لاکھ20ہزار291، برطانیہ میں 42لاکھ700، فرانس میں 38لاکھ43ہزار241 اور سپین میں 31لاکھ30ہزار184 تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 29لاکھ55ہزار434 اور ترکی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 27لاکھ23ہزار316 تک پہنچ گئی ہے۔