اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) امیدوار یوسف رضا گیلانی جب اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تو نجی نیوز سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں اور جس مقصد کے لیے آئے تو وہ پورا کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدوار حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں ملیں گے۔
ایوان میں پہنچنے کے بعد یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کی خوشگوار موڈ میں ملاقات ہوئی۔ پی ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ نے ہاتھ جوڑ کر یوسف رضا گیلانی کو سلام کیا۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے اسمبلی پہنچنے کے بعد کہا کہ آج اتحادیوں کا امتحان ہے اور انہوں نے اپنا فیصلہ دینا ہے۔ اتحادیوں کا کردار آج انتہائی اہم ہو گا۔