گمشدہ شہری جہاں بھی ہوں بازیاب کیا جائے، سندھ ہائی کورٹ
کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ، بیشتر کیسز میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی عدم موجودگی پر عدالت پولیس حکام پر برہم ہوگئی، جسٹس نعمت اللہ پھلھپوٹونے کہاکہ کسی کا بیٹا لاپتا ہے کسی کا شوہر غائب ہے لوگ سمجھتے پولیس افسران کچھ نہیں کرتے، ،لوگ مایوس ہوکر عدالتوں میں بھی اب پیش نہیں ہوتے،لاپتہ افراد کے اہلخانہ سمجھتے ہیں پیش ہوکر بھی کچھ نہیں ہوگا، لاپتہ افرادکے اہلخانہ کا اعتماد اٹھ جانا ہمارے لیے افسوس کا مقام ہے، عدالت نے لاپتہ شہری بلال اور دیگر سے متعلق رپورٹس غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں،لاپتہ شہری جہاں بھی ہیں بازیاب کراکر پیش کیا جائے، عدالت نے مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی۔