Waqt News
Wednesday | April 14, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • اوورسیز پاکستانیوں کو بر وقت انصاف کی فراہمی کیلئے پنجاب میں سپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ
  • پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر براعظم افریقہ کے مختلف ممالک کا دورہ مکمل کر کے کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
  • پاکستان نیوی کی جانب سے ماہ رمضان میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم
  • مریم نواز کا شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر ردعمل
  • وفاقی دارالحکومت،ایک دن میں10 سال تک کے مزید 102 بچے کورونا کا شکار

فریقین کی جانب سے الیکشن کمشن سمیت کسی ریاستی ادارے کو متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کی جائے 

Mar 03, 2021 5:04 AM, March 03, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
فریقین کی جانب سے الیکشن کمشن سمیت کسی ریاستی ادارے کو متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کی جائے 

الیکشن کمشن کا  سینیٹ  کے آج کے انتخابات خفیہ رائے دہی کے مروجہ طریق کار کے تحت ہی کرانے کا فیصلہ 

وفاق ، سندھ ، خیبر پی کے اور بلوچستان سے سینیٹ کی باقیماندہ 37 نشستوں کے لئے قومی اسمبلی اور متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں آج -3 مارچ کو پولنگ کا انعقاد ہو رہا ہے۔ پنجاب سے سینیٹ کی گیارہ جنرل اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر پہلے ہی بلامقابلہ انتخاب عمل میں آ چکا ہے جس میں حکمران پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے پانچ پانچ امیدوار منتخب ہو چکے ہیں اور ایک جنرل نشست پر مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔ آج سینیٹ کے لئے خیبر پی کے کی 12 ، سندھ کی گیارہ ، بلوچستان کی 12 ، اور اسلام آباد کی دو نشستوں پر انتخاب عمل میں آئے گا۔ ان نشستوں پر خیبر پی کے میں 41 ، بلوچستان میں 32 ، سندھ میں 17 ، اور اسلام آباد میں چار امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ 

 حکمرانوں نے مہنگائی کے ذریعے عوام کا کچومر نکال دیا :خرم دستگیر خان

یہ انتخابات آئین کی دفعہ 226 کے تحت خفیہ رائے شماری کی بنیاد پر ہوں گے جس کے لئے سپریم کورٹ کے وسیع تر بنچ نے بھی شو آف ہینڈز کے لئے حکومتی صدارتی ریفرنس پر گزشتہ روز اپنی رائے دی ہے کہ سینیٹ کے انتخابات آئین و قانون کے تحت ہی عمل میں آئیں گے تاہم سپریم کورٹ نے پاکستان الیکشن کمشن کی آئین کے مطابق خودمختاری پر صاد کرتے ہوئے آٹھ صفحات پر مشتمل اپنی رائے میں قرار دیا کہ آئین کی دفعہ 218 کے تحت کرپٹ پریکٹس کا خاتمہ بھی الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے اور اس کے لئے تمام وفاقی اور صوبائی ادارے الیکشن کمشن کی ہدایات کے پابند ہیں۔ اسی طرح فاضل عدالت عظمیٰ نے ووٹ ہمیشہ کے لئے خفیہ نہ رہنے کے حوالے سے نیاز احمد کیس میں سپریم کورٹ کے 1967ء کے فیصلہ کا حوالہ دیا اور الیکشن کمشن کو ڈالے گئے ووٹوں کی شناخت کے معاملہ میں ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لانے کا کہا۔ 

 بلاول نے پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر سیاسی نابالغ ہونے کا ثبوت دیا:اظہر قیوم ناہرا 

فاضل عدالت عظمیٰ کی اس رائے کے حوالے سے حکمران پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور عہدے داران ایک دوسرے پر پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کرتے بھی نظر آئے جبکہ اس ایشو پر آئینی اور قانونی ماہرین کی آراء بھی سامنے آئیں۔ حکمران پی ٹی آئی کے وفاقی وزراء شفقت محمود ، فواد چودھری ، بابر اعوان ، شہزاد اکبر ، فیصل جاوید اور شہباز گل نے سپریم کورٹ کی رائے کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشن کے ارکان سے ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ سپریم کورٹ کی حتمی رائے کی بنیاد پر سینیٹ کے انتخاب میں بیلٹ پیپر پر بار کوڈ یا کسی ایسی دوسری چیز کا استعمال کیا جائے جس سے ووٹ کی شناخت ہو سکے۔ 

گوجرانوالہ:رمضان میں بجلی کی فراہمی کیلئے چیف ایگزیکٹوگیپکوکاپاورڈسٹری بیوشن کادورہ

اس کے برعکس مسلم لیگ (ن) کے عہدے داران شاہد خاقان عباسی ، سردار ایاز صادق ، مریم اورنگ زیب اور عطاء اللہ تارڑ نے چیف الیکشن کمشنر مسٹر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمشن کے ارکان سے ملاقات کے دوران اس امر کا تقاضہ کیا کہ سینیٹ کے انتخابات پرانے طریق کارکے مطابق خفیہ رائے دہی کے تحت ہی کرائے جائیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے ان دونوں فریقین کی آراء اور تقاضے کے بعد کمشن کا اجلاس طلب کیا جس میں یہ طے کیا گیا کہ سپریم کورٹ کی حتمی رائے کی روشنی میں سینیٹ کے انتخابات میں کرپٹ پریکٹس کے سدباب کے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے اور انتخابات آئین اور قانون کے مطابق ہی ہوں گے جس کا سپریم کورٹ نے تقاضہ کیا ہے۔ کمشن نے ایک تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جو چار ہفتے کے اندر اندر اس بارے میںرائے دے گی کہ انتخابات میں ووٹ کی شناخت کے لئے ٹیکنالوجیز کے کون سے ذرائع استعمال کئے جا سکتے ہیں تاہم سینیٹ کے -3 مارچ کے انتخابات وقت کی کمی کے باعث پرانے طریق کار کے تحت ہی کرائے جائیں گے۔ 

گوجرانوالہ:بریگیڈیئر راشد منصور نے3 سال بعد فعال ہونے والی منڈی مویشیاں کا افتتاح کردیا

الیکشن کمشن کے اس فیصلہ کے بعد سینیٹ کے آج کے انتخابات بہرصورت پرانے مروجہ طریق کار کے تحت ہی خفیہ رائے شماری کی بنیاد پر ہوں گے جس کے لئے اس وقت تک کوئی قانونی اور آئینی قدغن موجود نہیں اور سپریم کورٹ کی حتمی رائے کے بعد شو آف ہینڈز کے طریق انتخاب کے لئے صدارتی آرڈی ننس بھی غیر موثر ہو چکا ہے۔ حکمران پی ٹی آئی سینیٹ کے انتخابات میںشو آف ہینڈز کا طریق انتخاب ہارس ٹریڈنگ کی لعنت کو فروغ پانے سے روکنے کے لئے استعمال کرنا چاہتی تھی جس کے لئے وزیراعظم عمران خاں نے ماضی میں ووٹوں کی خرید و فروخت کے حوالے بھی دئیے اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خاں نے سپریم کورٹ کے روبرو صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران یہ انکشاف بھی کیا کہ لوگ نوٹوں کے بیگ بھر کر اس وقت اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے ہیں اور سینیٹ کے انتخاب کے لئے بھائو تائو کر رہے ہیں اس لئے یہ لعنت روکنے کے لئے شو آف ہینڈز کا طریق انتخاب اختیار کرنا ضروری ہے تاہم الیکشن کمشن نے سپریم کورٹ کے روبرو دوٹوک موقف اختیار کیا کہ آئین کی دفعہ 226 کے تحت سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے تحت ہی ہوں گے جب تک اس آئینی دفعہ میں ترمیم نہ کر لی جائے۔ 

رمضان میں گھریلو صارفین کوبجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی:ڈاکٹر محمد یاسین

اس حوالے سے حکومت کو چاہئے تھاکہ وہ شو آف ہینڈز کے تحت انتخابات کے لئے آئین کی دفعہ 226 میں ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں لے کر آتی اور اگر اپوزیشن بھی میثاق جمہوریت کی بنیاد پر ہارس ٹریڈنگ کے خاتمہ کے عہد پر کاربند ہوتی تو پارلیمنٹ میں شو آف ہینڈزکے طریق کارکے لئے آئینی ترمیم منظورکرانے میں کسی پس و پیش سے کام نہ لیتی تاہم حکومت نے پارلیمنٹ سے بالا بالا شو آف ہینڈز کا طریق کار رائج کرانے کی کوشش کی تو اپوزیشن قائدین کے بقول حکومت کی نیت کچھ اور تھی۔ اب چونکہ الیکشن کمشن نے خفیہ رائے شماری کے مروجہ طریق کار کے تحت ہی سینیٹ کے انتخابات کا انعقاد طے کر لیا ہے جس کے لئے ایک خودمختار آئینی ادارے کی حیثیت سے اسے اختیار بھی حاصل ہے اس لئے اب کسی فریق کی جانب سے کوئی مین میخ ڈالے بغیر آج کے سینیٹ کے انتخابات کا عمل قبول کیا جائے اور الیکشن کمشن یا کسی دوسرے ریاستی ادارے کو متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کی جائے۔ اگر سینیٹ انتخابات میںفی الواقع ہارس ٹریڈنگ کی لعنت کا خاتمہ مقصود ہے تو اس کے لئے باضابطہ طور پر پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم لائی جائے ۔ اس حوالے سے کسی ماورائے آئین سوچ کی بہرحال حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہئے۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اداریہ


مشہور ٖخبریں
  • واویلا مچانے کی ضرورت نہیں 

    Apr 02, 2021
  • چین ایران معاہدے پر میرا گُمان 

    Apr 01, 2021
  • سرپیٹ لینے کی تیاری 

    Apr 12, 2021
  • ’’تزویراتی ‘‘ محاذ پر بنامنظر

    Apr 09, 2021
متعلقہ خبریں
  • لاس میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 131 ہوگئی

    Mar 04, 2021 | 16:52
  • اسٹیل ملز کی اراضی فروخت نہیں کی جارہی : حماداظہر

    Nov 28, 2020 | 17:21
  • وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی ...

    Nov 13, 2020 | 13:20
  • پوپ فرانسس کی ہم جنس پرستوں کیلئے سماجی تحفظ کی حمایت

    Oct 22, 2020 | 13:54
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اوورسیز پاکستانیوں کو بر وقت انصاف کی فراہمی کیلئے پنجاب ...

    Apr 14, 2021 | 18:34
  • پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر براعظم افریقہ کے مختلف ...

    Apr 14, 2021 | 17:42
  • پاکستان نیوی کی جانب سے ماہ رمضان میں مستحق خاندانوں میں ...

    Apr 14, 2021 | 16:44
  • مریم نواز کا شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر ردعمل

    Apr 14, 2021 | 16:29
  • وفاقی دارالحکومت،ایک دن میں10 سال تک کے مزید 102 بچے کورونا کا ...

    Apr 14, 2021 | 16:23
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  اے ایچ کاردار اور فضل محمود نہ ہوتے تو کیا ...

    Apr 14, 2021
  • برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ!!!!

    Apr 14, 2021
  • رحمن صاحب: ’’اچھے زمانے تھے‘‘

    Apr 14, 2021
  • کنول نصیر، حسینہ معین، شوکت علی اور اب ضیاء شاہد، ...

    Apr 13, 2021
  • وزارت اطلاعات میں فواد چودھری کی واپسی

    Apr 13, 2021
  • 1

    وزیر خارجہ کے دورۂ جرمنی سے پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوئے ہیں

  • 2

     احتجاج مظاہرے‘ پولیس پر تشدد 

  • 3

    نئی مردم شماری کا بلاجواز فیصلہ

  • 4

    کچن ٹرک پالیسی سے عوام کے بھکاری ہونے کا تأثر نہیں ابھرنا چاہیے

  • 5

    فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان بھی تفویض 

  • 1

    بدھ  ‘  1442ھ‘  14؍ اپریل2021ء 

  • 2

    منگل  ‘  29شعبان المعظم   1442ھ‘  13؍ اپریل2021ء 

  • 3

    پیر  ‘  28شعبان المعظم   1442ھ‘  12؍ اپریل2021ء 

  • 4

    اتوار  ‘  27شعبان المعظم   1442ھ‘  11؍ اپریل2021ء 

  • 5

    ہفتہ ‘  26شعبان المعظم   1442ھ‘  10؍ اپریل2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ڈسکہ انتخابی معرکہ بے لاگ تبصرہ

    Apr 14, 2021
  • شکایات کا ازالہ،وزیر اعظم کا منفرد انداز

    Apr 14, 2021
  • *سیاحت، معیشت اور پاکستان* 

    Apr 14, 2021
  • رمضان قرآن اور ایمان 

    Apr 14, 2021
  • رشوت کے کمالات 

    Apr 14, 2021
  • ایک اور کہانی

    Apr 14, 2021
  • لفافے شفافے!

    Apr 14, 2021
  • پنجاب کی آواز خاموش ہو گئی

    Apr 14, 2021
  • رمضان پیکیج؛ عثمان بزدار نے دل جیت لئے

    Apr 14, 2021
  • آن لائن ادائیگی کو محفوظ بنانے کیلئے مستحکم ...

    Apr 14, 2021
  • 1

    سب سے بڑا سخی کون، قصہ تین صحابہؓ  کا

  • 2

    آئی ایم ایف اور مہنگائی

  • 3

    معذور و معمر شخص کی مالی مشکلات 

  • 4

    ہادی رمضان دسترخوان کی مہکاریں

  • 5

      عورت  مارچ  اور متنازعہ نعرے 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عالمگیر پیغام (۱)

  • 2

    انقلابِ فکر و عمل (۲) 

  • 3

    صبر 

  • 4

    انقلابِ فکر و عمل (۱) 

  • 5

    اخلاص نیت (۳)

  • 1

    جمہوریت

  • 2

    ہمیں ہر روز سبق

  • 3

    متحد

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    سلطنت مغلیہ

  • 1

    ’’تن بہ تقدیر‘‘

  • 2

    وہ جس کے ہاتھ

  • 3

    آرزو

  • 4

    قوم

  • 5

    ولایت

منتخب
  • 1

    سرپیٹ لینے کی تیاری 

  • 2

    ’’تزویراتی ‘‘ محاذ پر بنامنظر

  • 3

    ’’ہمارے نمائندوں‘‘ کی اصل ترجیح؟ 

  • 4

    وزارت اطلاعات میں فواد چودھری کی واپسی

  • 5

    رحمن صاحب: ’’اچھے زمانے تھے‘‘

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    کابینہ میں اہم تبدیلی،فواد چوہدری دوبارہ وزیراطلاعات ہونگے

  • 2

    تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، شیخ رشید

  • 3

    گاڑیوں کی فروخت میں اضافے سے متعلق وفاقی وزیر اسدعمر کا بیان

  • 4

    صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی ضمانت منظور

  • 5

    بھارت میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ،ایک دن میں پونے دو لاکھ سے زائد ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group