پاک بحریہ کے کموڈور طارق علی کو ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل طارق علی نے 1986ء میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا،ریئرایڈمرل طارق علی پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل طارق علی پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں، ریئرایڈمرل طارق علی اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (سپلائی)کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،آپ کی اہم کمانڈ اور اسٹاف کی تقرریوں میں ڈائریکٹر انوینٹری کنٹرول پوائنٹ ، کمانڈر ڈپو ، سینئر اسٹاف آفیسر ٹو کمانڈر کراچی ، اسٹاف آفیسر انٹیگریٹڈ لاجسٹک سپورٹ ،فریگیٹس ، ڈائریکٹر سرفس اسٹورز اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر نیول اسٹورز شامل ہیں، ایڈمرل طارق علی کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جاچکا ہے.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024