جاپانی کمپنیوں کی جانب سے پیداواریآلات کو بہتر بنانے پر گزشتہ سال کیآخری سہ ماہی میں سرمایہ کاری کم ہوئی ہے۔ جاپان کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق یہ کمی 3 سے زائد سالوں میں پہلی بار ہوئی ہے اور یہ اعداد و شمار کورونا وائرس کے پھیلاو سے پہلے کے ہیں۔ سرکاری عہدیداروں کی رائے میں کمی کی وجہ سست عالمی معیشت ہے۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اکتوبر تا دسمبر کے دوران کمپینوں کی سرمایہ کاری ین کے اعتبار سے ایک سال قبل کے مقابلے میں 3.5 فیصد کم رہی ہے۔ یہ مجموعی طور پر 107 ارب ڈالر کے مساوی ہے۔ مصنوعات سازوں کی سرمایہ کاری 9 فیصد کم ہوئی۔ غیر مصنوعات سازوں کی سرماریہ کاری 0.1 فیصد کم رہی۔ وزارت خزانہ کے عہدیداروں کے مطابق کمپنیوں نے عالمی اقتصادی سست روی کے باعث سیمی کنڈکٹر اور گاڑیوں کے پرزے بنانے میں استعمال ہونے والے آلات پر کم سرمایہ کاری کی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024