سندھ حکومت نے پانی پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت زیرِ زمین پانی استعمال کرنے پر واٹر ٹیکس لگے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں پانی پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ زیرِ زمین پانی استعمال کرنے پر واٹر ٹیکس لگے گا جب کہ مجوزہ واٹر ٹیکس کے لیے سفارشات پر مبنی مسودہ تیار کرلیا گیا ۔ محکمہ بلدیات کے حکام سندھ واٹر ٹیکس ایکٹ پر کابینہ ارکان کو بریفنگ دیں گے جب کہ فی لیٹر ایک روپیہ واٹر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی جو منرل واٹر تیار کرنے والی صنعتوں سے فی لیٹر واٹر ٹیکس وصول کیا جائیگا، واٹر ٹیکس کا اطلاق سافٹ ڈرنک بنانے والی کمپنیز پر بھی ہوگا جب کہ واٹر ٹیکس کی مد میں جمع شدہ آمدن کراچی واٹربورڈ اور واسا میں تقسیم کی جائیگی.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38