وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 12بجکر6منٹ پر سینیٹ انتخابات کےلئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، قومی اسمبلی آمد کے موقع پر(ن)لیگ کے ارکان اور اتحادیوں نے گرمجوشی کے ساتھ وزیراعظم کا استقبال کیا، ایک صحافی کے سوال کے جواب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی۔ ہفتہ کو سینیٹ انتخابات کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ووٹ ڈالنے کےلئے قومی اسمبلی پہنچے، اتحادی جماعتوں کے ارجمان اور مسلم لیگ (ن)کے ارکان نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم نے ارکان اسمبلی سے مختصر گفتگو کی اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایک صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ (ن)لیگ پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ قومی اسمبلی میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دن 12بجکر6منٹ پر سینیٹ انتخابات کےلئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38