جمیل اشرف میموریل کر کٹ ٹورنامنٹ ،فضل حسین میموریل کی کامیابی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کراچی سٹی کر کٹ ایسو سی ایشن زون جمیل اشرف میموریل کر کٹ ٹورنامنٹ میں فضل حسین میموریل سی سی نے کورنگی فرینڈز کولٹس کو 65رنز سے شکست دی۔ فضل حسین میموریل سی سی نے 245رنز بنائے۔منظر شاہ نے 51اور عادل خان36،عبدل خان نے33رنز بنائے۔محمد نبیل،محمد قاسم،محمد طحہ اور محمد فضیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کی۔کورنگی فرینڈز کولٹس 180رنزبناسکی۔محمد سمیر نے 53،محمد قاسم26اور محمد نبیل نے 24رنز بنائے۔حق نواز،امتیاز احمد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے میچ میں لانڈ ھی جم خانہ نے لا نڈھی کولٹس کو 103رنز سے شکست دی۔لانڈھی جمخانہ نے 271رنز اسکور کئے ۔سید ثاقب شاہ نے74اور عبدل سلام نے 66رنز بنائے۔عمران علی اور ریئس احمد نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔ لانڈھی کولٹس سی سی 168رنز بناسکی ۔زوہیب نے 57اور سجاول خان نے44رنز ز بنائے۔رضوان شیخ نے چاراور طاہر خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔