ڈسٹرکٹ گوادر کو فٹبال اور دیگر کھیلوں میں مثالی شہر بنائینگے،میر ارشد کلمتی
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ڈ سٹر کٹ فٹبال ایسوسی ایشن گوادر کے صدرو سرپرست اعلی میر ارشد کلمتی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ گوادر کو فٹبال اور دیگر کھیلوں میں مثالی شہر بنائیں گے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں میر ارشد نے کہا کہ ہم گوادر کی فٹبال کو ترقی اور قوانین کے ساتھ انشاء اللہ کامیابی کی جانب سے لے جانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،ڈسٹرکٹ گوادر میں نہ صرف فٹبال بلکہ دیگر کھیلوں میں اور تعلیم کے حوالے سے بھی گوادر میں ہر ممکن کوشش کے ساتھ گوادر کے بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند ماحول فراہم کررہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ گوادر نہ صرف فٹبال بلکہ دیگر شعبوں میں بھی اپنی بہترین کوشش کو جاری رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ گوادر سٹی کو پاکستان میں مثالی بنائیں گے۔