چمپئنز ٹرافی کرکٹ‘ عمران مشتاق اکیڈمی کی کامیابی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رینجرز جیم خانہ کے زیر اہتمام جاری چمپئنز ٹرافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ میں عمران مشتاق نے ڈی جے سی سی کوباآسانی 32رنز سے شکست دی ۔ عمران مشتاق اکیڈمی نے 9وکٹوں پر 135رنز اسکور کئے۔ ایس عمران نے 35رنز ، عمران حفیظ اورحفیظ حسن نے 17,17رنز جبکہ شہریار رضوی نے 15اور موئز یونس نے 10رنز بنائے۔ نہال احمد اور فراز نے 2,2 حزیمہ ، کامران اور انیل نے ایک ایک وکٹ لی۔ ڈی جے سی سی ہدف کے تعاقب میں 103رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ سعد بن یوسف نے 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔