سائٹ ایسوسی کے تحت آگ سے بچاؤ کا عملی مظاہرہ
کراچی(کامرس رپورٹر)شہری دفاع کے عالمی دن پر سول ڈیفنس آفس ڈسٹرک ، ویسٹ کراچی کے تعاون سے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے زیر اہتمام سیمینار ہوا۔سیمینار کے بعد فائر فائیٹنگ اور آگ سے بچائو کے اقدامات کے سلسلے میں عملی مظاہر ہ اور شہری دفاع سے آگاہی کیلئے ریلی بھی نکالی گئی۔اس موقع پر صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری محمد جاوید بلوانی نے سول ڈیفنس کے کردار کو سرا ہتے ہوے کہا کہ یہ محکمہ اپنی سرگرمیوں کے ذریعے عوام میں ناگہانی صورتحال سے نپٹنے میں آگاہی پیدا کررہا ہے ۔ سینئر نائب صدر عبدالرشید نے بھی خطاب کیا ۔