زیبسٹ میں کیریئر فیئر کا انعقاد
کراچی(کامرس رپورٹر) زیبسٹ (کراچی) کے ایگزیکٹیو ڈیولپمنٹ سینٹر(ای ڈی سی)ڈپارٹمنٹ نے یونیورسٹی کیمپس میں کیریئر فیئر 2018 کاانعقاد کیا۔ جس میں70سے زائد اداروں نے شرکت کی۔ تین روزہ کیریئر فیئر کے دوران 600سے زائد طلبا بشمول گریجویشن اورپوسٹ گریجویشن سطح کے آخری سال کے طلبا نے ملازمت‘ٹریننگ اورانٹرن شپ کیلئے اپنی درخواستیں جمع کرائیں ۔ ٹپال دا نے دار اس پروگرام کا مرکزی اسپانسر تھا جبکہ ایونٹ میں شرکت کرنے والے اداروں میں آدم جی لائف انشورنس اے جی پی‘البرکہ بینک ‘امن فائونڈیشن ‘بینک الحبیب ودیگر شامل تھے۔