پاکستان سپر لیگ میں آج مزید2 میچ کھیلے جائینگے
دبئی(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں(آج)ہفتہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ یو اے ای میں جاری میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کا 13واں میچ(آج)ہفتہ کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا اسی روز کا دوسرا اور لیگ کا 14واں میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ 25 مارچ کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔