شارجہ، کراچی کنگز اور ملتان سلطان کا میچ بارش کی نذر
شارجہ (سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کے سبب بغیر کوئی گیند کرائے ختم کردیا گیا ہے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔پاکستان سپر لیگ کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ ملتان سلطان سے تھا جہاں کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے بعد میچ میں مستقل بارش کی مداخلت جاری رہی اور اس دوران ایک سے دو مرتبہ بارش رکنے پر میدان سے کور ہٹائے بھی گئے لیکن بارش کی مسلسل مداخلت کے سبب انہیں دوبارہ چڑھا دیا گیا۔ڈھائی گھنٹے طویل انتظار کے بعد بھی بارش نہ رکنے پر امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی باہمی رضامندی سے میچ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا اور اس طرح دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔اس سے قبل کراچی کنگز میں انجری کے شکار تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی جگہ محمد عامر کو شامل کیا گیا ہے۔