افغانستا ن کی پاکستان سے مذاکرات کی خواہش سوالیہ نشان ہے،حامد موسوی
اسلام آباد(وقائع نگا رخصوصی)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ افغان صدر کی جانب سے تحریک طالبان کوامن اورکابل میں دفترکھولنے کی پیشکش جبکہ پاکستان کیساتھ تعلقات میں نیک تمنائوں،ماضی کوفراموش کرکے نئے باب کے آغازکیلئے مذاکرات کی خواہش کے پس پردہ پوشیدہ رازایک سوالیہ نشان ہے ؟ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے خطے میں دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا ، 75ہزار سے زائد جانوں کے نذرانے پیش کیے ، اربوں کھربوں کا نقصان اٹھایا ، شہرو ں کے شہر برباد ہوئے اورمعیشت کمزور ہوئی، ہمارا چیلنج ہے کہ دنیا میں کوئی ملک دہشتگردی کیخلاف پاکستان کیطرح نہیں لڑا،بارہا واضح کیا جا چکا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں،آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد آپریشن نے دہشتگردوں کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیئے ہیں لہٰذا دنیا کو پاکستان کا دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار تسلیم کر نا چاہیئے، حضرت ام البنین بہادر و شجاع ، مستحکم و راسخ الایمان فدا کاری کا بہترین پیکر با فضیلت خاتوں تھیںجووفائے مصطفی کا نمونہ تھیں آپکے فرزند شہنشاہ وفا ابوالفضل العباس کے ذکر کے بغیر تاریخ کربلا نا مکمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جمعہ کو ایام مادر عباس علمدار ؑ کے اختتام پر مجلس شہادت حضرت ام البنین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔