چین کے نئے سال کے موقع پر نمل میں تقریب کا انعقاد
اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز(نمل) اسلام آباد میں کنفیو شیس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام چین کے نئے سال کی تقریبات کا رنگا رنگ انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی چینی سفیر یائو جنگ تھے، جبکہ ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیا الدین نجم ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیرمحمد ابراہیم ، ڈائریکٹرز،ڈینز، ہیڈز آٖف ڈیپارٹمنٹس،مختلف اسکولز اور کالجز کے طلباء اور دیگر کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چینی یائو جنگ نے کہا کہ آج کی پرفارمنس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، بچوں کی چینی ثقافت اور زبان کے بارے میں آگاہی ثابت کرتی ہے کہ دونوں ممالک کی دوستی عوامی سطح پر ہے ،اور عوام کے دل ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں ۔