حکومت ایس ایم ای بینک کو بھی نیلام کرنا چاہتی ہے،لیاقت علی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایس ایم ای بینک میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایتی مزدور یونین آل پاکستان ایس ایم ای بینک کے ملازمین کے صدر لیاقت علی اور جنرل سیکریٹری سردار محمد بنارس نے کہا ہے کہ حکومت دیگر اداروں کی طرح ایس ایم ای بینک کو بھی نیلام کرنا چاہتی ہے۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ نجکاری کی آڑ میں قومی اداروں کی نیلامی سے ہزاروں ملازمین بیروزگاری اور معاشی بدحالی کے شکار ہو جائیں گے۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ سینیٹ کی کمیٹی برائے ڈیلی گیٹیڈ قانون کا اجلاس منگل کے روز سینیٹر تاج حیدر کی صدار ت میں ہوا تھا۔مزدور رہنمائوں نے کہا کہ کمیٹی نے نجکاری قانون میں نظرثانی کی تجویز دیتے ہوئے نجکاری کو روکنے کا فیصلہ دیا تھا تاہم حکومت ایوان بالا کا فیصلہ ماننے سے انکار کر رہی ہے۔