25 کروڑ سال پرانی شارک مچھلی کی نسل دریافت
لاہور(نیٹ نیوز) سمندری ماہرین نے شارک مچھلی کی ایک ایسی نسل دریافت کی ہے جو سمندرمیں 25 کروڑ سال پہلے سے موجود ہے مگر اب پہلی بار اسے ڈھونڈا گیا ہے۔ عالمی جریدے جرنل مرین بائیوڈائیورسٹی میں شائع ہونے والی معلومات کے مطابق یہ شارک مچھلی چھ فٹ لمبی ہے اور دیگر شارک مچھلیوں سے بہت چھوٹی ہوتی ہے۔