صحت مند سرگرمیوں سے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکتا ہے: ذکر اللہ مجاہد
لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نوجوان ملک وقوم کا سرمایہ ہیںصحت مند سرگرمیوں کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کو نکھاریں گے ۔پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ عوام دشمن پالیسی ہے جماعت اسلامی اس کو مسترد کرتی ہے۔ان خیالات کا ظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں جیوئے پاکستان کرکٹ میلے کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ لاہور شاہد نوید ملک ، سیکرٹر ی جے آئی یو تھ لاہور صہیب شریف ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف و دیگر موجود تھے ۔