نیلم احمد بشیر کے ناول طائوس فقط رنگ کی تعارفی تقریب آج ہوگی
لاہور (پ ر) نامور افسانہ نگار نیلم احمد بشیر کے پہلے ناول ’’طائوس فقط رنگ ‘‘ کی تعارفی تقریب آج بروز ہفتہ ، سہ پہر 3-00بجے پلاک پنجاب کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں غلام حسین ساجد کی صدارت میں منعقد ہوگی۔ مہمان خصوصی یاسمین حمید ہوں گی اور مقررین میں حسین مجروح، امجد طفیل، ظہیر بدر اور غافر شہزاد شامل ہیں ، جبکہ ملک کی معروف ادارکار بشری انصاری تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوں گی۔