حکومت نے ہیلتھ سیکٹر کی ترقی کیلئے جدید رجحانات متعارف کروائے: خواجہ سلمان رفیق
لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے ہیلتھ سیکٹر کی ترقی کیلئے نئے رجحانات متعارف کرائے ہیں اور صحت کے شعبہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی بیسڈ Key پرفارمنس انڈیکٹرز کی بدولت ہیلتھ کیئر سسٹم کی مانیٹرنگ آسان ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سائنٹیفک سمپوزیمز کے انعقاد سے شعبہ صحت کے مقامی ماہرین کوترقی یافتہ ممالک کے ماہرین کے علم اور تجربے سے ہیلتھ سیکٹر میں ہونے والی جدید ایجادات اور ٹیکنالوجی کے بارے میں سیکھنے کے مواقع میسر آتے ہیں۔