ڈپلومہ فیڈریشن کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں مظاہرہ
لاہور (پ ر) ڈپلومہ فیڈریشن کے صدر محمود ننگیانہ کے زیرسرپرستی کیرج شاپ مغلپورہ کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں 7 مارچ کو ریلوے ہیڈ کوارٹرز کی طرف مارچ کیا جائے گا۔ محمود علی ننگیانہ نے کہا ریلوے میں ٹیکنیکل دیگر کیٹگریز کو اپ گریڈ کیا جائے۔ ٹیکنیکل سٹاف ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم اور وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا کہ ہمارے تمام مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں۔