پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام جاب فیئر آج ہوگا
لاہور (لیڈی رپورٹر):پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام آٹھواں جاب فیئرآج بروز ہفتہ قائد اعظم کیمپس (نیو کیمپس) میں منعقد ہوگا جس میں 600سے زائد طلبائو طالبات سمیت 45سے زائد نیشنل اور ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنیز شرکت کر رہی ہیں۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طلبائو طالبات کو ان کی قابلیت اور معیار کے مطابق مارکیٹ میں دستیاب آئی ٹی کمپنیز میں جاب کے مواقعوں سے روشناس کرانا ہے۔